تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی؛ کابینہ نے نوٹس لے لیا

وفاقی کابینہ نے وفاقی محستب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقلی کا نوٹس لےلیا۔

کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے12 کروڑ کیسے بھجوائے؟ اس معاملے کی کھوج لگانے کے لیے وفاقی کابینہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی کابینہ نےکشمالہ طارق کےاکاؤنٹ میں رقم منتقلی کامعاملہ وزارت قانون کو بھجوا دیا۔ وفاقی کابینہ کے کا کہنا ہے کہ کشمالہ طارق خواتین ہراسگی معاملات پروفاقی محتسب کی آفس ہولڈرہیں، کشمالہ کےاکاؤنٹ میں بڑی رقم منتقلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تونہیں؟

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون سےضابطہ اخلاق کےمعاملے پر جواب مانگ لیا۔ وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ رقم منتقلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے تو ایکشن لیا جائے۔

کشمالہ طارق کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کیے تھے، خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے منتقل کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق کو ادائیگیاں خواجہ آصف کے فرنٹ مین نےکیں جس کے ذریعے 2 بار کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم جمع کروائی گئیں۔

خواجہ آصف کےفرنٹ مین نےجنوری 2015 میں7کروڑ جمع کرائے جب کہ کشمالہ طارق نے مئی 2015 میں 5 بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوائے۔

کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں ستمبر2015میں 5کروڑ آن لائن جمع ہوئے جس کے بعد انہوں نے مارچ2016 میں 3کروڑ روپے نکلوائے، کشمالہ طارق نےاگست 2016میں 4کروڑ روپےنکلوائے۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف آمدن سےزائداثاثہ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جب کہ نیب نےکشمالہ طارق کوتاحال پوچھ گچھ کیلئےطلب نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -