تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حکومتی اقدامات کے ثمرات : پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی ہے، مثبت کیسز کی  بلند ترین شرح حیدرآباد میں 25.76 فیصد اور کم ترین 0.00 فیصد گلگت بلتستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی ہے جبکہ کورونا کے 2228مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مثبت کورونا کیسزکی بلندترین شرح حیدرآبادمیں 25.76فیصد اور مثبت کیسز کی کم ترین شرح 0.00 فیصد گلگت بلتستان میں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.86 فیصد ، راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسزکی شرح3.14، لاہور میں6.42 فیصد ، فیصل آباد میں شرح 2.92 فیصد، ملتان میں3.63 فیصد ، گوجرانوالہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.71، بہاولپور میں 2.53 فیصد اور اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسزکی شرح1.33 فیصد ہے۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 7.29 فیصد اور کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 11.62فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوامیں مثبت کورونا کیسز کی شرح3.42 فیصد ، پشاور میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 10.27 فیصد جبکہ سوات میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 0.79 اور ایبٹ آباد میں 0.25 فیصد ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1.38 فیصد، کوئٹہ میں شرح 1.05فیصد ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 12.5 فیصد اور میرپور آزاد کشمیر میں شرح 18.75 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 286 مریض وینٹی لیٹرزپر زیرعلاج ہیں ، جن میں لاہور میں 92، ملتان میں 27، راولپنڈی میں 5 ، کراچی میں 81، پشاور میں 41 اور اسلام آباد میں 30 کورونا مریض شامل ہیں۔

ملک میں کورونا سےانتقال کرنے والے 69 فیصد مریض مرد تھے اور انتقال کرنے والے 91 فیصد کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج رہے۔

Comments

- Advertisement -