لاہور: پولیس نے ٹیچنگ اسپتال کے باہر طالبہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے دوسرے ملزم سمیت غیرقانونی اسقاط حمل کرنے والی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں طالبہ مریم کی لاش لانے سے متعلق کیس میں پولیس نے اسامہ کے بعد اویس نامی شخص کوبھی گرفتار کرلیا،اسامہ نامی شہری کل سے زیرحراست ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ کی نشاندہی پر اویس کو گرفتار کیا گیا، اسامہ اوراویس طالبہ مریم کی لاش ٹیچنگ اسپتال میں لےکرآئےتھے، اسامہ کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق غیرقانونی اسقاط حمل کرنے والی خاتون اور معاون بھی زیرحراست ہیں ، حراست میں لیےگئےتمام ملزمان سےتحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار اسامہ ملزم لڑکی کا کلاس فیلو ہے، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مریم نامی لڑکی حاملہ تھی، اسقاط حمل کے دوران خون زیادہ بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہوئی۔
مریم کے والد کا کہناتھا کہ بیٹی ڈگری لینے گئی تھی لیکن اس کی موت کی اطلاع آگئی۔