تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دل، جگر اور جِلد کے لیے آلوبخارے کے جادوئی فوائد

آلو بخارا دکھنے میں تو بہت چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے حیران کن فوائد آپ کو دنگ کردیں گے، یہ ناصرف ذائقے اور لذت سے مالا مال ہے بلکہ اس میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

آلوچہ دنیا کا مقبول پھل ہے جو سوکھنے کے بعد آلوبخارا بن جاتا ہے، یہ کھانے  کے علاوہ ادویات کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، ماہرین اسے جگر اور دل کے مریضوں کو خصوصاً استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس پھل میں یایا جانے والا وٹامن اے جسم میں پوٹا شیئم کے حصول کا اہم ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن اور جوڑوں کا دور بھی دور ہوجاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شور باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے بھی آلوبخارے کے جادوئی فوائد اجاگر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے اینٹی آکسیڈینٹ بوسٹر بھی کہا جاتا ہے جو جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا۔

انہوں نے بتایا کہ آلو بخارے کو رات بھگو کر رکھیں اور صبح کھائیں تو دل اور جگر کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ دل اور جگر کے علاوہ اس میں جلد کے لیے بھی فوائد ہیں، دو آلو بخارے کو پانی میں بھگو کر چہرے پر لگائیں تو نکھار آئے گا، اس میں ذہنی دباؤ کم کرنے کی بھی خاصیت موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آلو بخارے کو کم اور زیادہ بلڈ پریشر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -