جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈیبیو میچ میں شاندار کیچ، عمران بٹ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عمران بٹ کے شاندار کیچ پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عمران بٹ نے ٹیسٹ کیریئر کے پہلے ہی میچ میں شاندار کیچ پکڑ کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

عمران بٹ نے شاہین آفریدی کی گیند پر سلپ میں جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم کا شاندار کیچ پکڑا۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی عمران بٹ کی بہترین فیلڈنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران بٹ نے اپنے لیے ناقابل فراموش ڈیبیو کرلیا۔

میچ سے قبل اوپنر عمران بٹ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹوں کیونکہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔

عمران بٹ نے اپنے فرسٹ کلاس کریئر کا آغاز دسمبر 2012 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہی کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران بٹ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دس سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ سوئی ناردن گیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھوں نے تین سنچریوں اور گیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

عمران بٹ نے بلوچستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ان کے گیارہ سو رنز میں چار سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا کریئر میں بہترین اسکور 214 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں