اشتہار

دبئی میں سرکاری ملازمت کے مواقع، ماہانہ تنخواہ 8 ہزار درہم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے محکمہ صحت نے نرسنگ کے شعبے میں ملازمین کوبھرتی کرنے کا  اعلان کردیا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے نرسنگ کے شبعے سے وابستہ افراد کے لیے ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے معاہدے پر ملازمت دی جائے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے کو بڑھا بھی دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ڈی ایچ اے نے بتایا کہ کامیاب امیدوار کو  دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی۔ خواہش مند افراد کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر وہ اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمتوں کے مواقع

یہ بھی پڑھیں: قطر ایئر ویز میں ملازمت کے مواقع، بھرتیاں شروع

واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت اور روک تھام نے بھی مختلف شعبوں میں ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتیاں شعبہ صحت اور ٹیکنالوجی میں کی جائیں گی۔

وزارت نے بتایا تھا کہ ڈیٹا سائنسی ماہر، سافٹ ویئر انجینئر اور ڈیٹا مینیجمنٹ کی خالی اسامیوں پر امیدواروں کی ضرورت ہے۔ خواہش مند افراد اپنے کوائف اور درخواستیں سرکاری ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں