تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھکاریوں کی شامت آگئی، کریک ڈاؤن ،متعدد گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے شہر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے تین محکموں کے ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، آپریشن میں اسپیشلائز یونٹ اے وی سی سی،ڈسٹرکٹ پولیس سمیت سندھ چائلڈ پروٹیکشن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیشہ وربھکاریوں کیخلاف آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا تھا، پہلےمرحلےمیں ساؤتھ زون آپریشن کیا گیا، اس دوران 21بھکاری گرفتار جبکہ دس مقدمات درج کئے گئے۔

گرفتار بھکاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ دو بھکاری کلفٹن،ایک گزری،دو کودرخشاں سےگرفتارکیاگیا، اسی طرح ایک بھکاری صدر، ایک ڈیفنس اور ایک وومن پولیس کےہاتھوں گرفتار ہوا، دو بھکاریوں کو اسپیشلائزیونٹ اے وی سی سی نے گرفتارکیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ بھکاریوں کیخلاف مقدمات سیکشن 9اور10کی دفعات کےتحت درج کیےجارہےہیں، آپریشن کا دائرہ کار شہربھر میں پھیلایاجائےگا،
آج بھکاری خواجہ سراؤں اور بھیک مانگنے والے بچوں کےخلاف آپریشن شروع ہورہا ہے، پکڑےگئےگداگربچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے کیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -