جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملتان پولیس تاحال کمسن ڈرائیور کی تلاش میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب پولیس ایک روز گزرنے کے باوجود "کمسن ڈرائیور” کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی، ٹریفک پولیس ملتان نے گاڑی ٹریس کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دن بھر مختلف حوالے سے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس پر شاز ونادر اعلیٰ حکام کی جانب سے نوٹس لیا جاتا ہے اور کبھی تو ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

ایسا ہی واقعہ گذشتہ روز ملتان سے رپورٹ ہوا تھا، جہاں ایک کم سن بچہ ملتان کی مصروف سڑک شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر چلا رہا تھا، بچے کی تیز رفتاری کے ساتھ مہنگی ترین گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ شہر کی اہم شاہرہ پر گاڑی بلا خوف خطر گاڑی چلا رہا ہے ، تاہم راستے میں متعدد ٹریفک وارڈنز کے ناکوں اور پولیس کی موجودگی کے باوجود بچے کو نہیں روکا گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک پولیس بھی جاگی اور اس نے روٹ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اکٹھا کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا، چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) محمد ظفر بزدار کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں، مگر لیکن ایک روز گزرنے کے بعد بھی بچے اور گاڑی کا پتہ نہ لگایا جاسکا۔

معاملے کو سلجھانے کے لئے ملتان ٹریفک پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شہریوں سے گاڑی کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرڈالی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاڑی کا نمبر اور مالک کی شناخت ہو گی، جس پر مالک اور کم عمر ڈرائیو کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں