جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

روس: مسافر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز اندھا ہوگیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں مسافر طیارے کا پائلٹ لینڈنگ کے دوران نامعلوم لیزر کی وجہ سے قوتِ بصیرت سے محروم ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ‘پلکووایئرپورٹ’ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کا پائلٹ نامعلوم لیزر کے باعث نابینا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا طیارہ روسی شہر خنٹی مانسیاسک سے سینٹ پیٹرز برگ پہنچا تھا۔ بصارت سے محروم ہونے کے باوجود پائلٹ نے کامیابی سے جہاز کی لینڈنگ کرائی۔

- Advertisement -

لیزر کی وجہ سے مسافر طیارے کے کپتان نے dispatcher میں کسی مداخلت کی اطلاع بھی دی تھی۔

پائلٹ نے اپنی کمال مہارت کا مظاہر کرتے ہوئے رکاوٹ کے باوجود طیارے کو کامیابی سے لینڈ کرایا۔ متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

روسی ٹرانسپورٹ پولیس اور پراسیکیوٹر اس واقعے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں