لاہور : نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگئے اور کہا بیمارہوں اور علاج کےغرض سے امریکا جانا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے شریک ملزم بھی وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگئے ، آصف شیخ نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیمارہوں اور علاج کےغرض سے امریکا جانا چاہتا ہوں، سیکشن 26 کے تحت معاف کرکے مجھے کیس میں گواہ بنایا جائے۔
اس سے قبل احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔
احسن اقبال کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا احسن اقبال کی بریت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ کے مسعود چشتی کی بریت کا فیصلہ اس کیس پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔
ریفرنس میں شریک ملزم آصف شیخ کی بیرون ملک جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ملزم آصف 73 سالہ امریکی نیشنل ہیں،میڈیکل چیک اپ کیلئےجانا چاہتا ہے، ملزم محمد آصف شیخ کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔