کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے 2 پائلٹس نے اڑن طشتری جیسی چیز دیکھنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 23جنوری کو کراچی سے لاہور پرواز کے کپتان نے کوئی فضا میں کوئی نامعلوم شے دیکھی، پائلٹس نے بتایا اڑن طشتری جیسی چیز35ہزار فٹ بلندی پر تھی۔
ترجمان کے مطابق حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اڑن طشتری ہے یا کوئی اور چیز ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ طیارہ ایک ہزار فٹ بلندی سےاونچائی پر تھا تو کپتان نے رپورٹ کیا، دونوں پائلٹ کو نظر آنے والی شے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
غیرشناخت شدہ شے کی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، آپ بھی درجہ ذیل ویڈیو دیکھیں۔