کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف بھی فواد عالم کی سنچری اسکور کرنے پر خوش ہوگئے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد عالم کے ہمراہ ماضی کی خوبصورت تصویر شیئر کردی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
بلال اشرف نے لکھا کہ ’فواد عالم آپ محنت اور عزم کی صحیح تعریف ہیں، گیارہ سال بعد مسلسل دو سنچریاں بنا کر آپ نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دے دیا۔‘
اداکار نے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Fawad Alam u are the true definition of resilience, hardwork and determination. Back to back hundreds after 11 years. U were put down, left out and kept fighting & working hard. U answered all ur critics with pure class. Respect. Keep shining @iamfawadalam25 pic.twitter.com/1ZzvKPjeLa
— Bilal Ashraf (@IamBilalAshraf) January 27, 2021
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کی 4 وکٹیں 33 رنز پر گرنے کے بعد فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
ٹیسٹ کرکٹر کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ 10 سال ضائع ہوئے یہ سب نہیں سوچتا، طویل وقفے کے دوران بھی دلبرداشتہ نہیں ہوا۔
فواد عالم کا کہنا تھا کہ اللہ نے عزت دی اور سنچری اسکور کرگیا، رنز کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پر برتری قائم کرلی، کوشش یہی تھی کہ بورڈ پر رنز بڑھا سکوں.
یاد رہے کہ اس سے قبل فواد عالم نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی، فواد عالم کی اس سینچری نے کئی ریکارڈ پاش پاش کئے تھے۔