جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو الجھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین کی جانب سے ردعمل بھی دیا جاتا ہے۔

بھارت میں مزدور کی موٹر سائیکل سر سے اٹھا کر بس کے اوپر چڑھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی رائے کو تقسیم کردیا۔

مذکورہ ویڈیو ڈاکٹر اجیتا نامی صارف نے شیئر کی، نو سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزدور ہیوی بائیک کو سر سے اٹھا کر بس کے اوپر چڑھا رہا ہے۔

- Advertisement -

ایک صارف نے اپنے اسکول کے دنوں کو یاد رکھتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنے اسکول کے دنوں میں اس طرح سائیکل اٹھا پر بس کے اوپر رکھی تھی لیکن اس طرح بائیک اٹھا کر بس کے اوپر رکھنا حیران کن ہے۔

زیادہ تر صارفین نے مزدور سے موٹر سائیکل اٹھوا کر بس پر رکھنے والے شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ مایوسی اور غربت کی علامت ہے، حتیٰ کہ کچھ لوگ ایسی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کھالی پیٹ اکثر یہی کارنامے کرواتی ہے، غربت کی وجہ سے ایسی تکلیف دہ ملازمتیں زندہ رہنے کا واحد راستہ ہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل مزدور سے گر بھی سکتی تھی اور اس عمل سے اس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کیا لیبر قوانین ملازمین کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہے، یہ ناقابل قبول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں