منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاسپورٹ فیس میں کمی کر دی گئی۔

سعودی عرب میں سفارت خانے اور قونصل خانہ نے 2021 کے لیے پاسپورٹ فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پانچ سالہ تجدید کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس میں 2 ریال کمی کی گئی ہے۔ 2020 میں اس پاسپورٹ کی فیس 86 ریال تھی جو گھٹ کر 84 ریال ہوگئی ہے۔

فیس شیڈول کے مطابق 10 سال کے لیے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ریال کمی سے 152 ریال مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 36 صفحات کے ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے کی فیس 143 سے کم کر کے 140 ریال کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

36صفحات کے 10 سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 257 ریال سے کم کرکے 252 ریال کی گئی ہے۔72 صفحات کے 5 سالہ نارمل پاسپورٹ میں 4 ریال کمی کر کے نئی فیس 154 ریال مقرر کی گئی ہے جب کہ ارجنٹ کی فیس 252 ریال کی گئی ہے۔

72صفحات پر مشتمل 10 سالہ نارمل پاسپورٹ کی فیس 283 ریال سے کم کر کے 178 ریال اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 454 ریال مقرر کی گئی ہے۔

100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 168 ریال اور 10 سالہ نارمل پاسپورٹ کی فیس 303 ریال جب کہ ارجنٹ کی 605 ریال مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیس میں کمی پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں ردوبدل کے تناظر میں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں