کراچی: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کے لئے کراچی ٹیسٹ یادگار بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پروٹیز فاسٹ بولر نے قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں حاصل کیں، رباڈا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسی کے ساتھ رباڈا جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر رباڈا نے یہ کارنامہ صرف 44 ٹیسٹ میچز کھیل کر انجام دیا، پروٹیز فاسٹ بولر نے سال دوہزار پندرہ میں انڈیا کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔
200th Test wicket of Kagiso Rabada!#PAKvSA #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/bfh6IsuMsX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 28, 2021
ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں کگیسو رباڈا کی بہترین بولنگ 112رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے جبکہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ان کے ہاتھوں شکار ہونے والے بلے بازوں کی تعداد 13 ہیں۔
رباڈا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل ہونے پر پی سی بی نے انہیں بذریعہ سوشل میڈیا خراج تحسین پیش کیا ہے۔
2️⃣0️⃣0️⃣ Test wickets for Kagiso Rabada
He is the third-fastest South African to reach the milestone, achieving it in his 44th Test 👏#PAKvSA pic.twitter.com/eXaZJTZCUb
— ICC (@ICC) January 28, 2021