جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 44 روپے کم ہوکر 96 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1842 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70 سے کم ہوکر 160.50 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے سستا ہوکر 219.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم 10 پیسے کمی سے 43.85 روپے کا رہا، سعودی ریال 10 پیسے کم ہوکر 42.62 روپے کا ہوگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کمی سے 46166 کی سطح پر بند ہوا، 26.22 ارب روپے مالیت کے 84.39 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں