اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا 2 لاکھ گھروں کو شمسی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کا صوبے کے 10 اضلاع میں دو لاکھ گھروں کو شمسی بجلی فراہم کرنے کے لیے سپلائرز کے ساتھ معاہدے طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے صوبے کے 10 اضلاع میں دو لاکھ گھروں کو شمسی بجلی فراہم کرنے کے لیے سپلائرز کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی، دستخط کی تقریب میں سیکریٹری توانائی سندھ طارق علی شاہ، سولر ہوم سسٹم فراہم کرنے والے سپلائرز اور محکمہ توانائی سندھ کے دیگر افسران موجود تھے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے شفاف اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر نہایت مستقل مزاجی سے کام کررہی ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ معاہدے کے تحت سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد اور قنبر شہداد کوٹ کے اضلاع میں دو لاکھ گھروں کو شمسی بجلی سے روشن کیا جائے گا۔

امتیاز شیخ نے بتایا کہ ماحول دوست توانائی کا یہ منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر توانائی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے 10 اضلاع میں 2 لاکھ گھروں کو سولر ہوم سسٹم .S.H.S کی فراہمی میں فی گھر ایک سولر پلیٹ، ایک بیٹری بیک اپ، ایک ڈی سی پنکھا، تین ایل ای ڈی بلب کے ساتھ موبائل فون چارجنگ سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فی گھر ان سہولیات کی فراہمی کے لئے 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی، باقی ماندہ رقم معمولی قسطوں میں وصول کی جائے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں