ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

غزہ کے بحران کے حل کیلئے جان کیری قاہرہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ :امریکا اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بربریت کا شکار نہتے فلسطینیوں کومالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کے لئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری قاہرہ پہنچ گئے جبکہ ترکی نے غزہ میں شہید فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر سیسی سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر چار کروڑ ستر لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے قاہرہ میں مصری وزیرخارجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تشدد اب بند ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ترکی نےغزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انسانی جانوں کے ضياع پر اظہار تشويش کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، امریکی صدر براک اوباما بس قتل عام پر اظہار افسوس کر کے رہ گئے۔

اہم ترین

مزید خبریں