بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

امریکا کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: جنوبی افریقا میں پائی جانے والی کورونا کی نئی قسم اب امریکا پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں جنوبی افریقی نوعیت کے نئے وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کی نئی اور زیادہ متعدی قسم کی پہلی بار امریکا میں تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے۔ البتہ دونوں شہریوں کا سفری ریکارڈ ابھی منظر عام پر نہیں آیا، ممکنہ ہے متاثرہ افراد نے جنوبی افریقا کا دورہ کیا ہوا۔

- Advertisement -

اس سے قبل برازیل اور برطانیہ میں پائی جانے والی کورونا کی نئی اقسام امریکا پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی افریقا میں پائی جانے والی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک افریقا کے چھ ممالک اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ امریکا میں پہلی بار اس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کوروناوائرس کی نئی قسم کی عام علامات بھی سامنے آگئیں

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی اقسام دیگر ممالک میں بھی ہوسکتی ہیں، عنقریب تشخیص ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹکس میں ہونے والی تحقیق میں کورونا کی نئی قسم کی علامات شناخت کی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کووڈ قسم میں مسلز میں تکلیف، گلے میں سوجن، تھکاوٹ اور کھانسی جیسی علامات عام نظر آرہی ہیں۔ یہ نتیجہ کورونا کے پرانے اور نئے مریضوں پر مشاہدے سے نکالا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں