منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کپ؛ سندھ ٹرافی کی دوڑ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 127 رنزکے بھاری مارجن سے شکست دے کرفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ایونٹ کا فائنل 31 جنوری بروز اتوار کو اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں 30 جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 340 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے اہم موقع پر نصف سنچری اسکور کرنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر آلراؤنڈر ظفر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1355130869917343746?s=20

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اوپنر خرم منظور اور مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کے علاوہ سندھ کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ خرم منظور 88 اور سعدعلی 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمیر بن یوسف صفر، محمد حسن 9، اسد شفیق 14، دانش عزیز 5، حسان خان 15، میر حمزہ 16، محمد حسنین 5اور محمد عمر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر محمد علی نے 31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد بشیر اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ظفر گوہر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سندھ کے کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر سنٹرل پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو فاتح ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔اوپنر رضوان حسین کی 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں پر مشتمل 56 رنز کی اننگز نے سنٹرل پنجاب کو 87 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس دوران اوپنر طیب طاہر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ وہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے پر سنٹرل پنجاب کے بلے باز لمبی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے تاہم ساتویں نمبر پر میدان میں اترنے والے ظفر گوہر نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کرکےٹیم کا مجموعہ 300 کے پار لگانے میں مدد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں