اشتہار

بھارتی دارالحکومت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت میں اسرائیلی سفارتخانےکے قریب دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سخت سیکورٹی والے علاقے میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا ہوا جس میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کم شدت والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

- Advertisement -

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے اہلکار واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور جائے دھماکا سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، اطراف کے علاقوں کو سیل کر کے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

بم ڈسپوذل اسکواڈ، فرانزک ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس اطلاع ملنے پر پہنچ چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں