منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کار کا ڈینٹ نکالنے کا آسان طریقہ… ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انسان اپنے اخراجات کو قابو کر کے بچت کرتا اور پھر گاڑی خریدنے کے قابل ہوتا ہے،  مسئلہ صرف اسے خریدنے کا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کو آرام اور احتیاط سے چلانے کا بھی ہوتا ہے کیونکہ چار پہیوں والی گاڑی (کار) لینا جتنا مشکل ہے اُسے سنبھال کر چلانا اتنا ہی مشکل ہے۔

آپ اپنے اردگرد بہت سے ایسے لوگوں کو جانتے ہوں گے جنہوں نے گاڑی خریدی اور پھر حادثے کا شکار ہوئے، یا پھر کسی اور وجہ سے اُن کی گاڑی کی چادر خراب ہوگئی۔

عام طور پر جب گاڑی کو حادثہ پیش آتا ہے تو اُس کی چادر (باڈی) پر ڈینٹ پڑ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑی کی چادر دھنس جاتی ہے  اور خوبصورتی خراب ہوتی ہے۔

- Advertisement -

گاڑی کا ڈینٹ نکلوانے کے لیے عام طور پر اسے ڈینٹر ، پینٹر کے پاس لے جایا جاتا ہے جو اپنی کاریگری سے دھنسی ہوئی چادر کو باہر نکال کر اُس کو دوبارہ اصلی حالت میں لے آتا ہے۔

مزید پڑھیں: خوفناک حادثہ، گاڑی پل سے اڑتی ہوئی نیچے جا گری

ویڈیو دیکھیں: چائے کی کیتلی سیکنڈز میں صاف کرنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

مکینک گاڑی کی چادر کو ٹھیک کر نے کے لیے دونوں طرف سے چوٹیں مارتا ہے جس کی وجہ سے اُس کا رنگ خراب ہوتا ہے اور پھر اصلی رنگ کی جگہ وہاں پر دوسرا رنگ چڑھانا پڑتا ہے۔

اب انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کمزور چادر والی گاڑی کا ڈینٹ نکالنے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے، جس پر عمل کر کے آپ نہ صرف اپنا وقت بچا سکتے ہیں بلکہ اس سے اخراجات بھی بچیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی چادر پر ڈینٹ پڑا ہوا تھا، جس کو شہری نے پہلے دکھایا اور پھر اُس کے اطراف مضبوط چپک والے چوڑے ٹیپ کی پٹیاں لگا دیں۔

اُس نے پہلی پٹی سیدھی لگائی پھر اُس نے دوسری پٹی کو نوے کے زوایے میں گھما کر لگایا اور پھر ڈینٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دو جگہ مزید ٹیپ چپکایا۔ پھر اُس نے اُس ٹیپ کو مضبوطی کے ساتھ چپکانے کے لیے اچھی طرح سے دبایا۔

بعد ازاں اُس نے یہ ٹیپ ایک ساتھ کھینچ کر اتارا، مضبوط چپک کی وجہ سے ٹیپ ایک ساتھ اترا اور گاڑی کی اندر دھنسی ہوئی چادر بھی باہر کی طرف آگئی۔


کیا آپ ڈینٹ ختم کرنے کا یہ طریقہ جانتے تھے یا اب اسے آزمائیں گے؟۔۔ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں