جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل 

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل  کرتے ہوئے کہا  دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، فوجی تصادم دونوں ممالک سمیت دنیا کیلئے بھی تباہ کن ہوگا۔

انتونیو گوتریس نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اکٹھے ہوں ، یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکےحل کےبیان پرقائم ہوں۔

- Advertisement -

انھوں  نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  مقبوضہ کشمیر میں چیزیں درست سمت میں نہیں جارہی ہیں، انسانی حقوق کا احترام بے حد ضروری ہے اور انتظامیہ پر ہی شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں قید رہنماؤں اور وادی میں بڑھتے کرونا کیسز کے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں