اشتہار

فٹ پاتھ پر رہنے والے والدین کی کمسن بچی اغواء، واردات کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : بھارت میں کچرا چن کر بچوں کا پیٹ پالنے والے  والدین کی دو سالہ بچی کو اغواء کرلیا گیا، پولیس نے ڈرامائی انداز سے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  حیدرآباد کے علاقے موسیٰ رام باغ  سے اغوا ہونے والی دو سالہ بچی کے معاملے کو پولیس نے 24گھنٹوں  میں حل کرکے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے والوں کی دو سالہ بچی کو ایک رکشہ ڈرائیور نے پیسہ کمانے کی نیت سے اغوا کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ سڑک کے کنارے زندگی بسر کرنے والے میاں بیوی نے گزشتہ روز شکایت درج کروائی تھی کہ ان کی دو سالہ بیٹی امولو لاپتہ ہوگئی ہے27 جنوری کی رات غریب اور بے سہارا والدین اپنی بیٹی اور ایک دوست راجو کے ساتھ موسا رام باغ ایس بی آئی فٹ پاتھ پر سو رہےتھے۔

پولیس کے مطابق راجو رات تقریباً ڈیڑھ بجے اٹھا تو اس نے اپنے دوست کو جگا کر بتایا کہ اس کی بیٹی غائب ہے، آس پاس کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد انہوں نے پولیس میں اغواء کی رپورٹ درج کروائی۔

رپورٹ کے اندراج کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، پولیس حکام نے بچی کی بازیابی کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیں اور مغوی بچی کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پتہ چلا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر بچی کو لے کر جارہا ہے، پولیس ملزم کی سمت کا تعین کرتے ہوئے اس کے گھر گول ناکے تک جا پہنچی اور بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم شراون کمار شراب کا عادی ہے، ملزم اس سے قبل جائیداد سے متعلق  متعدد جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

دوران تفتیش ملزم شراون کمار نے پولیس کو بتایا کہ رکشے کی کمائی اس کیلئے ناکافی تھی اس لئے اس نے شاٹ کٹ سے پیسہ کمانے کیلئے اس بچی کو اغوا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں