اشتہار

بھارت میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، بزرگوں کو کچرا گاڑی میں بھر دیا گیا، دردناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اندور : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں میں حیرت اور غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بلدیہ کا غیر ذمہ دارانہ چہرہ اس وقت سامنے آیا جب بے سہارا اور ضعیف العمر افراد کو ایک کچرا گاڑی میں جانوروں کی طرح بھر کر شہر کے باہر چھوڑنے کی کارروائی کی جارہی تھی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ بلدیات کی کچرے کی گاڑی جب بزرگوں کو جانوروں کی طرح بھر کر شہر سے دور چھوڑنے جارہی تھی اس دوران مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، لوگوں کو ویڈیو بناتے دیکھ کر  بلدیہ کے عملہ نے ان بزرگوں کو گاڑی میں واپس بھرا اور چلے گئے۔

ویڈیو بنانے والے راجیش جوشی نامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اندور میونسپل کارپوریشن کے  ملازمین کچرا گاڑی میں کچھ بزرگوں کو بھر کر لائے تھے جن کو وہ یہاں اتار رہے تھے، ان بزرگوں کی جسمانی حالت بہت خراب تھی اور  وہ سب  بوڑھے اور کمزور تھے۔

شہری کا کہنا تھا کہ جب میں نے عملے سے پوچھا کہ ان کو یہاں کیوں لائے ہو تو کہنے لگے کہ ہمیں سرکار کا حکم ہے کیونکہ یہ لوگ اندور  میں پریشانی کھڑی کر رہے ہیں اور گندگی بھی پھیلا رہے ہیں ۔ جس کے بعد ہم نے بلدیہ کی گاڑی رکوائی اور تمام بزرگوں کو گاڑی میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں