جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ دکھا کر بیرون ملک جانے والے 6مسافر پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پشاور سے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ دکھا کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے6مسافروں کو حراست میں لے کر جرمانہ وصول کرکے واپس گھر بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ویجلنس ٹیم اور محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ دیکھا کر بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو پکڑ لیا۔

مسافر مختلف پروازوں سے پشاور سے العین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے255،پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے217کے ذریعے پشاور سے ابوظہبی اور تیسری پرواز نجی ایئرلائن (ایئربلو)کی پرواز پی اے612سے پشاور سے شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔

- Advertisement -

چھ مسافروں کے جب کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے گئے تو وہ جعلی نکلے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر مسافر سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ طلب کی گئیں، عملے کو رپورٹ پر شک ہوا تو مسافروں کی کورونا رپورٹ کی جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی نکلی۔

مختلف ائیر لائنز نے مسافروں کے بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے اور انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ایف آئی اے نے مسافروں کو آف لوڈ کردیا  اور مذکورہ مسافروں سے جرمانے کی رقم وصول کرکے واپس بھیج دیا ۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں