اشتہار

ڈرائیور بے خبر، بلی گاڑی کی چھت پر سوتی رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز دلچسپ اور نئی ویڈیوز سامنے آتی ہیں مگر اب کی بار ایک ایسی بلی کی ویڈیو سامنے آئی جو گاڑی کی چھت پر سوئی اور ڈرائیور بے خبری میں گاڑی لے گیا۔

گھر سے باہر کام سے جانے والے افراد اپنا چشمہ، پرس گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھتے ہیں جبکہ وہ کار چلانے سے قبل اس بات کا بھی اطمینان کرلیتے ہیں کہ کہیں گاڑی کے نیچے کوئی جانور تو نہیں ہے۔

تھائی لینڈ کے شہری کھون کین جلدی دفتر پہنچنے کے لیے گھر سے نکلے اور بغیر چیک کیے گاڑی کو اسٹارٹ کر کے چل دیے۔

- Advertisement -

گاڑی کی چھت پر بلی سو رہی تھی، جس نے اسٹارٹ کی آواز سنی تو اٹھ گئی مگر وہ جتنی دیر میں کھڑی ہوئی اُس وقت تک کھون گاڑی کو رفتار سے سڑک پر لے جاچکے تھے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے چھت سے کودنے کی کوشش بھی کی مگر وہ ڈر کے مارے چھلانگ نہیں لگا سکی۔ پانچ منٹ گزرنے کے بعد کھون گھر پھر واپس آئے جس کے بعد بلی نیچے اتری اور پھر وہ دفتر چلے گئے۔

کھون نے بتایا کہ انہیں راستے میں احساس ہوا کہ گاڑی کی چھت پر کوئی ہے، جس کے بعد انہوں نے گاڑی روک کر دیکھا تو گھر کی بلی تھی، اس صورت حال کے بعد انہوں نے گھر واپس آنے کا فیصلہ کیا تاکہ بلی کو چھوڑ کر جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں