تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پی ایس 43: پیپلزپارٹی امیدوار” کرونا وائرس” میں مبتلا

سانگھڑ: پی ایس 43 کے ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا ملاہے ، جہاں ان کے امیدوار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جام شبیر علی گزشتہ دو ہفتے سے الیکشن مہم میں مصروف تھے۔

پی ایس 43 سانگھڑ تھری سے پی پی پی امیدوار جام شبیر علی خان نے طبیعت ناسازی کے باعث جامشورو لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ کرایا ، جس کا نتیجہ مثبت آیا، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر جام شبیرعلی خان نےخود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس 43 پر 16 فروری کو ضمنی الیکشن ہوگا، جہاں پیپلز پارٹی کے جام شبیر اور پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو مد مقابل ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ایس 43سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے جام مدد علی کامیاب ہوئے تھے جو گذشتہ سال  13نومبر کو کرونا وائرس کی عالمی وبا کا شکار ہوکر خالقِ حقیقی سے جاملے تھے،جام شبیر علی خان مرحوم رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی خان کے صاحبزادے ہیں۔

Comments

- Advertisement -