جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کینیڈین ہائی کمشنر کو بھی پاکستان کی خوبصورتی بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور گلشت ویلی چترال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے برفانی کھیل اسکینگ مقابلوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشت ویلی چترل پہنچ کر کینیڈین ہائی کمشنر نے اسکینگ مقابلوں کا جائزہ لیا اور پاکستانی کے سیاحتی مقامات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے پہاڑ اور برفباری بلکل کینیڈا جیسے ہیں۔

وینڈی گلمور نے کہا ایسے علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں ان علاقوں میں سیاح آئیں اور لطف اندوز ہوں، سیاحت سے یہاں کا قدرتی ماحول متاثر نہیں ہونا چاہیے، سیاحت سے مڈگلشت چترال کی کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح شعبہ سیاحت میں اپنا خصوصی مقام رکھتا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر حکومت نے خصوصی توجہ دی، علاوہ ازیں نئی سڑکیں بھی تعمیر کرائی جارہی ہیں جس سے سیاحوں کو سفری سہولت ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں