منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، دانش عزیز اور زاہد محمود شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹی20اسکواڈکا اعلان کردیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20سیریزکا آغاز11فروری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، بابر اعظم ٹی20سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم خان نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نئے کرکٹرز کو موقع دیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

دانش عزیز، زاہد محمود کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں عامر یامین، عماد بٹ، آصف علی، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف شامل ہیں، اس کے علاوہ حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور ظفر گوہر کو پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1355808659272589315?s=20

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں