اشتہار

ٹک ٹاک کا مثبت استعمال، ماں کو اس کا لخت جگر مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کے مثبت استعمال نے ماں کو اس کے لخت جگر سے ملا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ماں کا کمسن بیٹا سپر اسٹور میں کھو گیا لیکن انہوں نے گمشدہ بچوں کی تلاش کے لیے طریقہ کار سے متعلق ویڈیو ٹک ٹاک پر دیکھ رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اس طریقہ کو اپناتے ہوئے اپنے گمشدہ بچے کو تلاش کرلیا۔ ماں نے اس ٹک ٹاکر کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ایسی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی تھی۔

- Advertisement -

ایک امریکی ٹک ٹاکر نے گمشدہ بچوں کی تلاش سے متعلق ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کا بچہ کھو جائے تو وہ خاموشی سے تلاش کرنے کے بجائے ارد گرد کے لوگوں کو زوردار آواز سے متوجہ کرے۔

انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ لوگوں کو متوجہ کرنے سے تمام افراد بھی بچے کی تلاش میں جٹ جائیں گے اس طرح اسے دھونڈنا آسان ہوجائے گا۔ یہی وہ طریقہ تھا جسے آسٹریلوی خاتون نے اپنایا اور اسے کامیابی ملی۔ ماں کو ان کا دو سالہ بچہ 10 منٹ کے اندر ہی مل گیا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا کے دیگر صارفین نے بھی اسی ہدایت پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں