اشتہار

ایک اور انٹرنیشنل فٹبالر نسلی تعصب کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے بین الاقوامی فٹبالر مارکس ریشفورڈ بھی سیاہ فام ہونے پر نسلی تعصب کا نشانہ بن گئے۔

آرسنل سے میچ ڈرا ہونے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے پلیئر مارکس ریشفورڈ کو نسلی تعصب پر مبنی پیغامات موصول ہوئے جس پر انہوں نے کہا کہ انسانیت اور سوشل میڈیا بدترین ہو چکے۔

Marcus Rashford says he refused to take screenshots of multiple racist messages as it would be 'irresponsible' [Tim Keeton/Getty]

- Advertisement -

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فٹبالر نے لکھا کہ آرسنل سے میچ کے بعد انہیں نسلی تعصب پر مبنی آن لائن متعدد پیغامات موصول ہوئے ہیں لیکن وہ ان میسیجز کے اسکرین شارٹس لے کر پوسٹ نہیں کریں گے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہاں میں ایک سیاہ فام ہوں اور میں ہر دن فخر سے رہتا ہوں کہ میں ہوں لیکن انسانیت اور سوشل میڈیا بدترین ہو چکے۔

23 سالہ فٹبالر نے لکھا کہ میں اسکرین شاٹ شیئر نہیں کررہا ہوں ایسا کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا، میرے پاس حسین رنگوں کے خوبصورت بچے ہیں جو میری پیروی کرتے ہیں اور انہیں یہ پیغامات پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ خوبصورت رنگ ہیں جنہیں صرف جشن منانا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں