تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت، دلت خاتون سے کم عمر لڑکوں کی اجتماعی زیادتی، انسانیت سوز واقعہ

بھارتی ریاست اترپردیش میں کم عمر لڑکوں نے 35 سالہ دلت خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر واقعے کی ویڈیو وائرل کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ کم عمر  اور ایک نوجوان نے مل کر پینتس سالہ دلت خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے صرف 300 روپے میں فروخت کردیا۔

نوجوانوں نے اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی شیئر کی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوٹیج میں نظر آنے والے لڑکوں کو جمعرات کی شب گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے پانچ لڑکوں کی عمریں پندرہ سے سترہ سال کے درمیان ہیں جبکہ چھٹے ملزم کی عمر 19  سال ہے۔ پولیس نے پانچ کم عمر لڑکوں کو  بچہ جیل جبکہ نوجوان کو مرکزی جیل منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارت : زیادتی کا شکار دلت لڑکی کی لاش پولیس نے زبردستی جلادی

یہ بھی پڑھیں: انسانیت سوز واقعے میں‌ دلت لڑکی کی موت پر شدید احتجاج

پولیس کے مطابق تمام ملزمان خاتون کے پڑوسی ہیں، جنہوں نے خاتون کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر انہیں زدوکوب کیا اور اجتماعی زیادتی کی، اس دوران ملزمان نے موبائل سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

ملزمان نے یہ ویڈیو پہلے علاقے کے دیگر لڑکوں میں تقسیم کی اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیا جس پر متاثرہ خاتون اپنی فریاد لے کر تھانے پہنچی اور تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔

خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے علاقے کے لڑکوں کو 300 روپے کے عوض ویڈیو فروخت کی، جس کے بعد انہوں نے بھی مجھے تنگ کیا اور اپنی ناجائز خواہشات پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے کم عمر ملزمان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376 ڈی (اجتماعی زیادتی)، 506 (مجرمانہ فعل) سمیت دیگر  دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں انیس سالہ نوجوان پر ویڈیو وائرل کرنے کے جرم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -