منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم، ویکسین اسی ہفتے ملنے کی توقع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور:لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیا ، کورونا ویکسین اسی ہفتے ملنے کی توقع ہے، ابتدائی طور پر ویکسین فرنٹ لائن عملے کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیا ، ویکسی نیشن سینٹرایل آر ایچ کی او پی ڈی میں قائم کیا گیا جبکہ نرسنگ اور ای پی آئی اسٹاف کو ٹریننگ دے دی گئی۔

ترجمان ایل آر ایچ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین اسی ہفتے ملنے کی توقع ہے، ابتدائی طور پر ویکسین فرنٹ لائن عملے کو لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب کوروناویکسین کی پشاور منتقلی سے متعلق محکمہ صحت نے سی سی پی او کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسلام آباد سے ویکسین پشاور منتقل کرنے کے لیے سیکیورٹی اسکواڈ درکارہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ویکسین سینٹرز کے لیے بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، سیکیورٹی کورونا ویکسین ترسیل کا عمل مکمل ہونے تک چاہیے۔

خیال رہے چین سے بطور تحفہ دی جانے والی کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اگلے چند دنوں میں ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں