اشتہار

‘حکومتی اقدامات کے نتائج ملنا شروع ، شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کےنتائج ملنا شروع ہوچکے ہیں، شدیدمہنگائی کی لہر پر قابو پالیا ہے اور اشیاکی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں پی پی اور ن لیگ نےاوپن بیلٹ کی تجویزپراتفاق کیاتھا اور اب اپوزیشن اوپن بیلٹ سےکرانےکی تجویزسےبھاگ رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سیٹیں حاصل کرناچاہتی ہے، شفاف انتخابات میں بڑی رکاوٹ خوداپوزیشن جماعتیں بن رہی ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں حکومتی رہنماؤں کوسرکاری زمینوں پرقبضےکےخلاف جاری آپریشن پربریفنگ دی گئی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف  آپریشن پرن لیگ کوسب سے زیادہ مسئلہ ہے، واضح ہوچکا قبضہ مافیا اپوزیشن رہنماؤں کی اے ٹی ایم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی پشت پناہی سے مافیاسرکاری زمینوں پرقابض ہوا، یہ لوگ سرکاری زمینوں سےکمائی کے پیسے سے سیاست کرتے رہے۔

عمران خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے اپنے ڈونرز کا مکمل ریکارڈ پیش کردیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کو مختلف ممالک اور شخصیت نے فنڈنگ کی ، تحریک انصاف نے کسی حکومت یا این جی او سے پیسے نہیں لیے، حقیقی فارن فنڈنگ تو نوازشریف اور مولانافضل الرحمان لیتے رہے ، ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں ایکسپوز ہوں گے۔

مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کےنتائج ملناشروع ہوچکےہیں، شدیدمہنگائی کی لہر پر قابو پالیا اور اشیا کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، آج افراط زر اس سطح سے کم ہے، جس پرہم نے حکومت سنبھالی تھی، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم بوجھ ڈال رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوایونیورسل ہیلتھ کوریج دینےوالاپہلاصوبہ بن چکاہے، صوبے کےہرشہری کومفت صحت سہولت دیناحکومت کا بڑا کارنامہ  ہے، خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کےہرشہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں