اشتہار

شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلیے پی سی بی کی کوششیں تیز

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل سیزن 6 کے محفوظ انعقاد اور شائقین کی مخصوص تعداد کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوششیں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی آفیشلز کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی وفد نے اسٹریٹجی پلان پر بریفنگ دی۔

پی سی بی حکام نے ایس او پیز سمیت تمام معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت طلب کی۔

- Advertisement -

اجازت ملنے پر مختصر تعداد میں شائقین میچزدیکھ سکیں گے۔ افتتاحی تقریب کےحوالےسےبھی آپشنز زیر غور آئے۔

این سی اوسی نے حالات کو مانیٹر کرنے کیلئےچنددن کی مہلت مانگ لی۔ این سی او سی نے جمعرات تک حتمی فیصلہ سنانےکا ارادہ کیاہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ پربےحد خوش ہوں، لیگ کو4 کے بجائے 2 وینیوز تک مجبوری میں محدود کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈہوئےہیں کوشش کررہےہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانےکی اجازت مل جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں