جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برطانوی وزیراعظم کی کورونا سے نمٹنے میں مسلم کمیونٹی کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا سے نمٹنے اور ویکسی نیشن میں کردار ادا کرنے پر مسلمان کمیونٹی کی تعریف کی اور وبا سے خلاف جنگ میں مسلمانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے یارکشائر کےعلاقے باٹلے کا دورہ کیا اور مسلمان کمیونٹی سے ملاقات کی۔بورس جانسن نےکوروناسےنمٹنےکیلئےمسلمان کیمونٹی کےکردار کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوا رہی ہے، ملک میں 80 سال سے زائدعمر کے 97فیصد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے میں بہت خوش ہوں کہ ایک نیا ویکسین سینٹر بننے جا رہا ہے، میں نووایکس ٹرائلز میں حصہ لینے کے لئے بریڈ فورڈ اور اس علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کے بغیر اور ان کی رضاکارانہ کاوشوں کے بغیر ہم عوامی حوصلہ افزائی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوووایکس اور دیگر ویکسینز ملک کے لیے اس لحاظ سے حقیقی امید بن رہی ہیں کہ مستقبل میں کورونا کی نئی اقسام کے خلاف تحفظ فراہم ہوگا جو اس ملک کے لئے ناقابل یقین حد تک مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں