اشتہار

کویت آنے والے مسافروں پر نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں پی سی آر ٹیسٹ پر شکوک و شبہات سامنے آنے پر مسافروں کے لیے یونائیٹڈ ہیلتھ پروگرام سے منسلک لیبارٹیرز سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط عائد کر دی۔

کویتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کے دوران کورونا کیسز رپورٹ ہوئے حالانکہ ان مسافروں کے پاس پی سی آر منفی ٹیسٹ موجود تھے۔

پی سی آر ٹیسٹ مشکوک ہونے پر حکام نے یونائیٹڈ ہیلتھ پروگرام سے منسلک لیبارٹیرز سے ٹیسٹ کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ایم یو این اے پروگرام پہلی دفاعی لائن ہوگا جو رجسٹرڈ اور مستند لیبارٹریز کے نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔ اس نیٹ ورک سے پی سی آر ٹیسٹ کی تصدیق ہو سکے گی۔

علاوہ ازیں کویت نے ایئر ٹکٹ میں نئی فیس شامل کر لی۔ اب ہر مسافر کو ٹکٹ کے ساتھ ایئرپورٹ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

مملکت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں سے ایئرپورٹ سروسز کی مد میں فیس لی جائے گی۔

بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے مسافروں سے 3 دینا اور کویت آنے والے مسافروں سے 2 دینا ایئرپورٹ فیس وصول کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں