جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی، بوٹ بیسن کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے ار وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مقتولین ہجرت کالونی کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عدنان اور عینی کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ موجود نہیں ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے ہیں، وقوعہ سے مقتولین کی بائیک کے علاوہ ایک اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سفید گاڑی میں سوار افراد نے موٹر سائیکل پر موجود خاتون اور ایک شخص پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی عمریں 25 سے 26 سال کے درمیان ہیں، مقتولین کو جسم کے اوپر کے حصے پر تین، تین گولیاں لگیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں