جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ملازمت سے متعلق غیرملکیوں پر نئی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن کسٹمر کیئر کے شعبوں میں غیرملکی اب ملازمت نہیں کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن کسٹمر کیئر کی ملازمت پر غیرملکیوں کے لیے پابندی عائد کردی گئی، مذکورہ شعبوں میں صرف سعودی شہری کام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی تجارتی ادارں نے مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وزیر افرادی قوت و سماجی فروغ انجینیئر احمد بن سلیمان الراجحی مذکورہ فیصلے کی منظوری بھی دے دی۔

- Advertisement -

وزارت فرادی قوت وسماجی فروغ کا کہنا ہے کہ ایسے شعبے جہاں آن لائن کسٹمر کیئر کی سروس فراہم کی جاتی ہے وہاں مقامی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ مذکورہ شعبوں میں ٹیلیفونک سروس، ای میل، سوشل میڈیا یا پورٹل کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولت شامل ہیں۔

سعودی ایئرلائن نے ملازمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

اس حوالے سے وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ان شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی ہوگی، یہ فیصلہ وزارت اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جو کسمٹر کیئر سے متعلق سروسز فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت عملی سے سعودیوں کے لیے نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں