اشتہار

مزارات کھولنے سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے سندھ بھر کے مزارات کو کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل سے سندھ بھر کے مزارات کھول دیئے جائیں گے، کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث مزارات کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی گئیں تھی جن کے تحت مارکیٹیں، شادی ہالز، شاپنگ مالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 28 فروری تک لاگو رہے گا، نئے ایس او پیز کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال، دیگر تجارتی مقامات ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، مارکیٹیں، تجارتی مراکز صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پمپس مستثنیٰ ہوں گے جبکہ تفریحی پارکس شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ شادیوں میں صرف 300 افراد کو دعوت کی اجازت ہوگی، شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال چوبیس نومبر کو این سی او سی کی روشنی میں تمام اجتماعات کے انِ ڈور مقامات، کاروباری مراکز میں انِڈور جمز، کھیلوں کی اِنڈور سہولیات، سینما اور تھیٹر کے علاوہ مزارات بند کردئیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں