اسلام آباد: سری نگرہائی وے پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق اور ان کے شوہربھی موجود تھے تاہم کشمالہ طارق کے بیٹےاذلان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ابتک کوئی کارروائی نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز نے سری نگرہائی وے پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ، فوٹیج میں سگنل بندہونے کے باوجودسفیدگاڑی کوتیزرفتاری سے گزرتا دیکھا جاسکتا ہے ، گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق اور ان کے شوہربھی موجود تھے۔
پولیس کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی گرفتاری کے لئے ابتک کوئی کارروائی نہ کرسکی ، اذلان خان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ٹریفک حادثےمیں جاں بحق 4افرادکی میتیں مانسہرہ پہنچادی گئیں ، لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پانچوں دوست اے این ایف کاٹیسٹ دینے اسلام آباد گئے تھے۔
یاد رہے گذشتہ رات سری نگر ہائی وے پر تیز رفتارگاڑی نے 6 افراد کوکچل دیا تھا، حادثے میں 4افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے جبکہ کارسوارفرار ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتارگاڑی ایک نوجوان چلارہاتھا، گاڑی بیسٹ ویسٹرن کےمالک کی ہے اور بیسٹ ویسٹرن کےمالک کشمالہ طارق کے شوہر بتائے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق کابیٹااذلان خان بھی گاڑی میں موجودتھا تاہم حادثےکامعاملہ ہوٹل مالک کےڈرائیورپرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے اور پولیس کو معلومات دی جارہی ہیں کہ گاڑی ڈرائیوروقاص چلارہاتھا۔
بعد ازاں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔