لاہور: اے این ایف حکام نے فیصل آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔
اے این ایف حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سائیاں والا موٹروے ٹول پلازہ کے قریب معمول کی چیکنگ جاری تھی، اس دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں گئیں۔
اےاین ایف حکام کے مطابق برآمد منشیات میں 42 کلوچرس اور9کلو افیون شامل ہیں، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس ن علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد کی، حکام کے مطابق غیر ملکی ملزم نائیجیریا سے لاہور پہنچاتھا، ملزم نےکوکین سےبھرے کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔