اشتہار

دورہ جنوبی افریقا؛ آسٹریلیا نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے دورہ جنوبی افریقا سے ہاتھ کھڑے کر دیے، کینگروز نے پروٹیز کو ہری جھنڈی دکھا دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کورونا وبا کو وجوہات بناتے ہوئے جنوبی افریقا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور نئی اقسام کے پیش نظر کھلاڑی کی صحت کی خاطر دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہے لیکن ہم جنوبی افریقا سے سیریز کھیلنے کے لیے بہتر وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں صورتحال نارمل ہوتے ہی ٹیم کو دورے پر بھیجا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ کے انعقاد کے لیے کوششیں کرنے پر جنوبی افریقا کا شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلیا کے دورہ منسوخ کرنے پر کرکٹ جنوبی افریقا نے ردعمل میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کرنا افسوسناک ہے، ہم نےکورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے تھے۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے کہا کہ دورےپرکرکٹ جنوبی افریقہ کی کافی رقم خرچ ہوچکی ہے، بڑے اور امیر ممالک چھوٹے ملکوں کاخیال نہیں کر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں