پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، پاکستان نےعلاقائی اورعالمی امن کیلئےبے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم امن بقائےباہمی اورباہمی احترام پرکاربندہیں، وقت ہےہرطرف امن کےلئےہاتھ آگے بڑھائیں۔

- Advertisement -

آرمی چیف نےواضح کیا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں، تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل کیاجاناچاہیے، تنازع کشمیرکاحل انسانی المیےکومنطقی انجام تک پہنچانےکاباعث بنےگا،یہ ہرجانب امن کاہاتھ بڑھانےکاوقت ہے۔

آرمی چیف نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانےمیں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نےداخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں اورعزم کا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں