جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دہلی کا لال قلعہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی میں دہلی کا لال قلعہ سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کی تاریخی عمارت لال قلعہ کو ایک مرتبہ پھر سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لال قلعے کے احاطے میں 60 کے قریب پرندے مردہ پائے گئے تھے، لال قلعے کے ایک عہدے دار نے یہ بھی بتایا کہ یہاں ہر روز مردہ پرندے پائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

پرندوں کے مرنے کے واقعات کے بعد برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو لال قلعہ بند کرنا پڑا، دہلی ڈیزاسٹر اتھارٹی کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا کہ لال قلعہ اور آس پاس کے علاقے میں برڈ فلو کا خطرہ موجود ہے۔

سکھ کسانوں نے نئی دہلی ،لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لہرادیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 20 کوے مردہ پائے گئے تھے، جن کے نمونے لیب میں جانچ کے لیے بھیجے گئے تو رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہو گئی تھی، 8 سیمپلوں میں برڈ فلو کے اسٹرین ملے، جس کے بعد لال قلعہ کو بند کرنا پڑا تھا۔

اب ایک بار پھر متعدد پرندے مردہ پائے جانے کی وجہ سے لال قلعے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی گزشتہ ہفتے لال قلعہ کے احاطے میں یوم جمہوریہ پر 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد بھی احاطے کو بند کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں