اشتہار

عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی بھارتی کسانوں کے ہم آواز

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کسانوں پر مودی سرکار کی ہٹ دھرمی جاری ہے مگر بین الاقوامی شخصیات نے مودی کے مظالم کے خلاف آوازیں بلند کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، احتجاجی کسانوں کا موقف سننے کے بجائے مودی سرکار کی انتہاپسندی اورہٹ دھرمی جاری ہے اور ان پر ریاستی تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے احتجاجی کسانوں پر ریاستی تشدد کے خلاف عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی بھارتی کسانوں کے ہم آواز ہوگئےہیں، امریکی گلوکارہ ریانا نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔

- Advertisement -

جیسے ہی ریانا کی ٹویٹ سامنے آئی ، ہندو توا کی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے حامی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے ہیں، ریانا کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے بعد وہ بھارت کے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن چکی ہیں اور 486.8 ہزار افراد ان کی پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے۔

امریکی پاپ گلوکارہ ریانہ کے بعد سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے متنازعہ زراعت کے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور احتجاجی کسانوں کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ مودی سرکار نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی آواز کو دبانے کیلئے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں