اشتہار

آئی فون صارفین کے لیے زبردست سہولت، مسئلہ حل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین اب فیس ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کی اسکرین کو اَن لاک کرسکیں گے۔

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد جہاں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہیں وہیں موبائل چلانے والے ان صارفین کو مشکلات پیش آئیں جو چہرے کی مدد سے ڈیوائس کی اسکرین ان لاک کرتے ہیں۔

چہرے پر ماسک ہونے کے باعث ڈیوائس کی اسکرین صارف کو ٹھیک طرح اسکین نہیں کرپاتی جس کی وجہ سے ماسک اتارنا پڑتا ہے لیکن آئی فون انتظامیہ اپنے صارفین کے لیے یہ مسئلہ حل کرنے جارہی ہے۔

- Advertisement -

— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

ایپل کمپنی نیا فیس آئی ڈی فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت ماسک لگا کر بھی ڈیوائس ان لاک کیا جاسکے گا، فی الحال یہ سہولت آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن اور فیچر ایپل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے جو ڈیوائسز کو فیس ماسک پہننے پر بھی خودکار طور پر ان لاک کرنے میں مدد کرے گا۔

آئی فون کا وہ خفیہ بٹن جس سے آپ ناواقف تھے

ایپل تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ جبکہ یہ فیچر ایپل واچ کے ذریعے ہی کام کرے گا جو کلائی پر پہننا ہوگی جس کے بعد ہی آئی فون فیس آئی ڈی سے ان لاک ہوسکے گا۔

اس کے علاوہ ایپل واچ میں ایک آپشن دیا جائے گا جس کی مدد سے یہ خودکار طریقہ بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں