جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم کا بروقت ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے لکڑیاں لے جانے والی خواتین اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لکڑیاں لےجانےوالی خواتین اورشہریوں کوٹرانسپورٹ مہیاکرنےکی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے ہدایت کی ریڈزون کےاطراف کچی بستی کےغریب مکینوں کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں اور لکڑیاں لےجانے کے لیےٹرانسپورٹ مہیا کی جائے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کردیئے ہیں ، وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کچی بستی کےمکینوں کےلیےٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کےذریعے خواتین ، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرسی ڈے اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں