پاکستان نے سعودی شہریوں کے لیے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا کی فیس ختم کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری بغیر وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس کے پاکستان آسکتے ہیں تاہم ورک اور بزنس ویزا فیس برقرار رہے گی۔
سعودی شہریوں کے لیے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزہ مفت ہوگا البتہ ان سے پراسسنگ فیس وصول کی جائے گی۔ پراسسنگ فیس 9 ڈالر یعنی 36 ریال رکھی گئی ہے۔
- Advertisement -
ورک اور بزنس ویزے کے لیے سنگل انٹری (30 سے 90 دن) 100 ڈالر، ایک سال کے لیے ملٹی پل ویزا 150 ڈالر جب کہ دو سال کے لیے ملٹی پل ویزا کی فیس 200 ڈالر رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2018 سے قبل سعودی شہریوں کے لیے پاکستانی وزٹ ویزے کی فیس 3600 ریال اور بزنس وزٹ ویزے کی فیس 5000 ریال تھی جسے بعد میں کم کر دیا گیا تھا اور اب مکمل فیس ختم کر دی گئی ہے۔